منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت ای ڈی نے طاہر حسین کو گرفتار کیا۔

,

   

مذکورہ عہدیداروں نے کہاکہ ان سے تبلیغی جماعت کے چیف مولانا سعاد کے ساتھ اس کے تعلقات کے متعلق بھی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

نئی دہلی۔مذکورہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے پیر کے روز کہاکہ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے برطرف لیڈر طاہر حسین کو اسی سال فبروری میں نارتھ ایسٹ دہلی میں ہوئی فسادات کے ضمن میں منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار کیاہے۔

ای ڈی کے ایک عہدیدار نے کہاکہ مذکورہ ایجنسی نے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ2002(پی ایم ایل اے) کے تحت گرفتار کیاہے اور دہلی کورٹ سے چھ دن کی عدالتی تحویل بھی حاصل کرلی ہے۔

قبل ازیں دن میں انہیں ای ڈی ہیڈ کوارٹر کو پوچھ تاچھ کے لئے لایاگیاتھا‘ جہا ں پر ان سے دہلی فسادات کے لئے فنڈنگ اور حوالہ اپریٹرس جس سے وہ رابطہ میں تھا کے متعلق پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔

مذکورہ عہدیداروں نے کہاکہ ان سے تبلیغی جماعت کے چیف مولانا سعاد کے ساتھ اس کے تعلقات کے متعلق بھی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

ای ڈی کے عہدیدار نے کہاکہ حسین کو ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ اور مخالف سی اے اے احتجاج اور فبروری میں نارتھ ایسٹ دہلی میں فساد ات برپا کرنے کے معاملے میں گرفتارکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ دہلی پولیس‘ دیال پور پولیس اسٹیشن اور کرائم برانچ کی جانب ائی پی سی کی کئی دفعات کے تحت ایف ائی آر ز کے اندراجکی بنیاد پر مذکورہ مقدمہ درج کیاگیاہے‘ جو پی ایم ایل اے کے تحت مقرر جرم ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحقیقات کے دوران یہ پتہ چلا ہے کہ وہ کمپنیاں جس کے مالک یا پھر قابو میں حسین او ران کے رشتہ داروں کے ہیں

انہوں نے بھاری رقومات مشکوک اداروں کو منتقل کی ہیں جس کو نقدی کی شکل میں انہیں واپس لوٹایاگیاہے۔

ای ڈی نے کہاکہ ان کے اور ان کے فیملی ممبرس کے رہائشی اور کاروباری مقامات کی دہلی‘ نوائیڈا او رگریٹر نوائیڈا میں 23جون کے روز کی گئی تلاشی کے

دوران برے پیمانے پر مشکوک دستاویزات اور شواہد بشمول فرضی رسیدیں دستیاب ہوئی ہیں جس کا استعمال پیسوں کی فرضی منتقلی کے لئے کیاگیاہے۔

پچھلے کچھ دنوں سے ای ڈی کے عہدیدار تہاڑ جیل میں گرفتاری کے ساتھ حسین سے تفتیش کررہے ہیں۔ ساتھ میں انہیں پی ایم ایل اے کے تحت منی لانڈرنگ کے معاملے میں رول کے لئے بھی گرفتار کیاگیاہے