منی پور کے ایم ایل اےکو دھمکیاں

   

امپھال: منی پور کے کچھ ممبران اسمبلی نے پولیس میں شکایت کی ہے کہ انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے فرضی کال اور دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ایک افسر نے اتوار کو بتایا کہ پولیس کو ریاست میں جاری سیاسی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر ایم ایل اے کو متاثر کرنے اور گمراہ کرنے کی کوشش کرنے والے نامعلوم افراد کی کالوں کے بارے میں شکایات موصول ہوئی ہیں۔امپھال پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ضروری قانونی کارروائی جاری ہے ۔ پولیس نے خبردار کیا کہ اس طرح کی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔