منی پو رویڈیو۔ سوشیل میڈیاپوسٹس میں آر ایس ایس کے کارکن کے ملوث ہونے کا الزام۔ ایف ائی آر درج

,

   

مذکورہ تصویر کچھ لوگوں نے سوشیل میڈیاپلیٹ فارمس پرپوسٹ کی تھی
امپال۔ منی پور پولیس نے اتوار کی رات میں ایک ایف ائی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کی ہے جنھوں نے آر ایس ایس کارکن اور ان کے بیٹے پر4مئی کے روزدوخواتین کو برہنہ پریڈ کرانے راست ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اس تصویر کوپوسٹ کی تھی۔

مذکورہ تصویر کچھ لوگوں نے ٹوئٹر اور فیس بک کے بشمول سوشیل میڈیاپلیٹ فارمس پرپوسٹ کی تھی۔

ایک بیان میں منی پور پولیس نے کہاکہ اسکے سائبرکرائم پولیس اسٹیشن(سی سی پی ایس) کو ”ایک سیاسی جماعت کے کارکن کی طرف سے ایک رپورٹ موصول ہوئی تھی کہ وہ او راس کے بیٹے کی ایک تصویر دو برہنہ خواتین کی پریڈ کی تصویر کے ساتھ جوڑ دی گئی ہے او راس پر ٹائٹل تحریر کیاگیاتھاکہ وہ اس جرم میں براہ راست ملوث ہیں اور اس کو مختلف سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر اپ لوڈ کیاگیاہے“۔

اس بیان میں مزیدکہاگیا ہے کہ ”سی سی پی ایس نے نقصان پہنچانے کے مقصد کے ساتھ فرضی خبریں پھیلانے اور امن وامان کی سنگین خلاف ورزی کرنے کامقدمہ درج کرلیاہے“۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاطیوں کی شناخت اوران کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ایک مختلف کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی دوخواتین کی برہنہ پریڈ کا ایک ویڈیوپچھلے ہفتہ منظرعام پرآیاتھا جس پر قومی سطح سے برہمی سامنے ائی ہے۔

شمال مشرقی ریاست منی پور مئی 3سے نسلی تشدد کی زد میں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک اس تشدد میں 160لوگوں نے اپنی جان گنوادی ہے