نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے فون پر بات کی اور یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں قائدین نے یوکرین کی صورتحال پر تفصیلی بات کی اور مودی نے سختیوں کو فوری روکنے اور مذاکرات و ڈپلومیسی کی راہ پر واپس آنے کے لئے ہندوستان کی متواتر اپیل کو دہرایا۔