مودی اور دیگر لیڈروں نے مینگرو جنگلات کا دورہ کیا

   

بالی: وزیر اعظم نریندر مودی نے G20 کے لیڈروں کے ساتھ چہارشنبہ کو چوٹی کانفرنس سے الگ ‘تمن ہوتن رایا نگوراہ رائے ’ مینگرو جنگلاتی علاقے کا دورہ کیا اور وہاں پودے لگائے ۔عالمی تحفظ کی کوششوں میں مینگرو کا اہم کردار ہے ۔ہندوستان اندونیشیاکی صدارت میں G20کے تحت اندونیشیااور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی متحدہ پہل سے مینگرو ، الائنس فار کلائمیٹ(ایم اے سی) میں شامل ہو گیاہے۔ ہندوستان میں 5000مربع کلومیٹر میں پھیلے مینگرو کی 50سے زیادہ نسل پائی جاتی ہیں۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان مینگرو کے تحفظ اور بحالی پر زور دے رہا ہے۔
یہ حیاتیاتی تنوع کے لئے اچھی جگہ ہے اور کاربن سنک کے طور پر بھی مؤثر طریقے سے کام کرتا ہے ۔ مودی G20چوٹی کانفرنس کے دوسرے دن ‘ڈیجیٹل بدلاؤ’ موضوع پر منعقدہ پروگرام میں حصہ لیں گے ۔ اس درمیان مودی چوٹی کانفرنس سے الگ دنیا کے مختلف لیڈروں کے دو طرفہ مسئلوں پر بات چیت بھی کریں گے ۔G20چوٹی کانفرنس کے ایجنڈے کے تحت منگل کو صحت ،اناج اور توانائی دو پروگرام منعقد کئے گئے ۔اندونیشیاکے صدر جو کو ویدودو آج بالی میں G20کی صدارت ہندوستان کے حوالے کریں گے ۔ ہندوستان آئندہ سال جی 20-چوٹی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔