مودی حکومت کو فوجیوں کی موت سے سیاسی فائدہ

   

نئی دہلی: مودی نے فوجیوں کی موت کو الیکشن مہم کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا۔ مودی سرکار نے فالس فلیگ آپریشنز اور من گھڑت انکاؤنٹر کی آڑ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی موت کو سیاسی ہتھیار بنا لیا۔ حال ہی میں فوجی کیپٹن شبنم گپتا راجوری سیکٹر میں ایک انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہوا۔کیپٹن شبنم گپتا کی لاش آگرہ میں اس کے آبائی گھر پہنچنے پر مودی سرکار کے وزراء نے عجیب ڈرامہ رچایا۔ ذرائع کے مطابق وزراء نے کیپٹن شبنم گپتا کی غمگین ماں کو اپنی شہرت کے لیے تصاویر کھنچوانے پر مجبور کیا جبکہ کیپٹن شبنم گپتا کی ماں مودی کے کارکنان سے انہیں اکیلا چھوڑ دینے کا مطالبہ کرتی رہیں۔ ویڈیو میں اترپردیش کے وزیر یوگیندر اپادھیائے کیپٹن گپتا کی غمزدہ ماں کو چیک پکڑا کر ہمدردی کا ڈھونگ رچاتے رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی وزیراعظم نریندر مودی اپنی شہرت کے لیے فوجیوں کی موت کو ایسے ہی سیاسی رنگ دیتا رہا ہے۔ بالاکوٹ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی نعشوں کو بھی مودی نے اپنی مارکیٹنگ میں استعمال کیا، 2024 میں عام انتخابات ہوں گے۔