مذکورہ حزب اختلاف’’ چوکیدار ‘‘ مہم سے خوفزدہ دیکھائی دے رہی ہے۔
نئی دہلی۔وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں سوشیل میڈیا پر شروع کی گئی ’’ میں بھی چوکیدار ‘‘ مہم کے متعلق بی جے پی نے منگل کے روز اعلان کیا یہ ایک’’عوامی تحریک‘‘ بن گئی ہے‘اور اس کا 2014کے ’’چائے والا‘‘ کے طور پر منافع پہنچانے والے نعرے کی طرح دیکھ رہی ہے۔
نئی دہلی۔ وزیر قانون روسی شنکر پرساد نے کہاکہ 31مارچ کے روز مودی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ملک کے 500مقامات پر ان لوگوں سے بات کریں گے جنھوں نے ’’میں بھی چوکیدارہوں‘‘ کا عہد لیاہے۔
پرساد نے کہاکہ مذکورہ ہیش ٹیاگ بیس لاکھ سے زائد مرتبہ ٹوئٹ کیاگیا ہے ‘ اور اب یہ مائیکر بلاگینگ ویب سائیڈ پر ایک عالمی رحجان کے طور پر ابھر رہا ہے جس پر 1680کروڑ نقوش ملے ہیں اور ایک کروڑ لوگو ں نے یہ عہد لیاہے۔
وزیر قانون نے کہاکہ’’ہم ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے میں بھی چوکیدار ہوں مہم کو ایک بڑی تحریک میں تبدیل کردیاہے‘‘۔کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ’’ کچھ لوگ جو ضمانت پر ہیں‘ جن کی دولت اورپارٹی خطرے میں ہیں ‘ انہیں ’چوکیدار‘ سے مسئلہ ہے‘‘۔
مودی اور ان کے وزراء نے ٹوئٹر پر مودی کے بارہا دہرائے جانے والا دعوی کہ وہ اس ملک کے وسائل کے ’’چوکیدار ‘‘ ہیں کو دہرانے کا عہد لیاہے۔شام کو پارٹی نے ایک اور اعلان کیا۔
چہارشنبہ کے روز مودی ’’اڈیو برج‘‘ یا پھر ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعہ پچیس لاکھ ایسے لوگوں سے بات کریں گے جو پیشہ سے چوکیدار ہیں۔ پارٹی نے اپنے بیان میں کہاکہ’’ یہ میں بھی چوکیدار ہوں مہم کا حصہ ہوگا‘‘۔
بیان میں کہاگیا کہ’’چوکیدار ایک فرد کے لئے موثر مثال ہے جو ہر روزآپ کی سوسائی گارڈ‘ اے ٹی ایم گارڈ‘ آپ کے سکیورٹی گارڈ یا پھر شاپنگ مال کے باہر کھڑے گارڈ کی شکل میں خدمت پر مامور رہتا ہے‘‘اور مزیدکہاکہ مودی چاہتے ہیں کہ انہیں’’ نئے ہندوستان کے علمبردار بنایاجائے‘‘۔
مود ی کی سوشیل میڈیا پر بڑے پیمانے سے مخالفت کے باوجود بی جے پی نے اس مہم کو آگے لے جانے کا فیصلہ کیاہے۔پارٹی کا منصوبہ 2014 کے لوک سبھا الیکشن میں’’چائے والا‘‘ کی طرح اس کو مودی سے منسوب کردیاجائے۔
مذکورہ حزب اختلاف’’ چوکیدار ‘‘ مہم سے خوفزدہ دیکھائی دے رہی ہے‘ جس میں مودی نے ان کی آواز پر آواز لگانے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔بی جے پی کا یہ احساس ہے کہ اپوزیشن کا جوابی وار ان کی پارٹی کے مفاد میں ہوگا۔
سال 2014میں بی جے پی نے منی شنکر ائیر کے ’’ چائے والا‘‘ کے جملے کو بڑی کامیابی کے ساتھ اپنے حق میں موڑ لیا۔ مودی نے پسماندہ پس منظرسے آنے والے لوگوں کے حوالے سے ان پر کئے گئے حملے کو اپنے حق میں بدلنے کے حربے کا استعمال کیا ہے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ کتنے مشکل زندگی گذار تے ہوئے یہاں تک پہنچے ہیں ۔
اس ’’ میں بھی چوکیدار ہوں‘‘ مہم اس کابھی جوابی وار ہے جس میں کانگریس صدر راہول گاندھی نے ’’چوکیدار چور ہے‘‘ کے نعرے کو عام کرتے ہوئے ان کی پارٹی کے لئے تائید بٹوری ہے۔ راہول گاندھی نے رافائیل معاہدے پر وزیراعظم نریندر مود ی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چوکیدار چو رکا نعرہ لگایاہے۔
تاہم پرساد نے اس بات سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ یہ مہم راہول گاندھی کے حملے کا ردعمل نہیں ہے۔ پرساد نے کہاکہ ’’ یہ جملہ’’ چوکیدار‘‘ کا استعمال 2014کی مہم دوران مودی جی نے کیاتھا۔
انہوں نے رائے دہندوں سے کہاتھا کہ وہ ’’پردھان سیوک‘‘ اور ’چوکیدار ‘‘ بھی ہیں اور دعوی کیا کہ مودی نے یہ بات کانگریس کے دوراقتدار میں ہوئی بدعنوانی کو ختم کرنے کے پس منظر میں کہی تھی