مودی منی پور معاملہ میں اپنی ذمہ داری سےنہیں بھاگ سکتے :راہول

   

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ منی پور میں بگڑتے ہوئے حالات کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی ذمہ دار ہیں اور وہ اس ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے ۔ اسی لیے تاخیر سے ہی سہی، لیکن انہوں نے منی پور میں صدر راج نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔راہول گاندھی نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ منی پور میں صدر راج کا نفاذ اس بات کا اعتراف ہے کہ نریندر مودی نے آخر کار تسلیم کر لیا کہ 20 ماہ میں منی پور میں جو حالات بگڑے ہیں، ان کے لیے وہ خود ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہاکہ منی پور میں صدر راج نافذ کرنا بی جے پی کی منی پور میں حکمرانی کی مکمل ناکامی کا تاخیر سے کیا گیا اعتراف ہے ۔ اب نریندر مودی منی پور کے لیے اپنی براہِ راست ذمہ داری سے انکار نہیں کر سکتے ۔راہول گاندھی نے سوال اٹھایاکہ کیا انہوں نے بالآخر ریاست کا دورہ کرنے اور منی پور اور ہندوستان کے عوام کو یہ سمجھانے کا ارادہ کر لیا ہے کہ وہ امن اور معمول کی صورتحال بحال کرنے کے لیے کیا منصوبہ رکھتے ہیں؟۔