ہریانہ کے یمونا نگر ضلع میں جاگادھاری ٹاؤن کی ایک ریالی سے خطاب کرتے وہئے راہول نے کہاکہ ’’ میں نے ان ( مودی ) کی وہ تقریر سنی جس میں انہوں نے پندرہ لاکھ دو تین مرتبہ کہا۔ میں نے سونچا یہ بہترین ائیڈیا ہے۔ یہ کہ غریبوں کے اکاونٹ میں پیسے منتقل کئے جائیں گے۔ نریندرمودی نے آپ سے جھوٹ کہا مگر میںآپ کو دھوکہ نہیں دوں گا‘‘
کانگریس صدر راہول گاندھی نے جمعہ کے روز کہاکہ ملک کے بیس فیصد غریبوں کو کم سے کم آمدنی کے متعلق ان کے انتخابی وعدہ وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے ’’ پندرہ لاکھ روپئے‘‘ سے ملے ائیڈیا کا نتیجہ ہے جو انہوں نے 2014میں لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر کیاتھا۔
ہریانہ کے یمونا نگر ضلع میں جاگادھاری ٹاؤن کی ایک ریالی سے خطاب کرتے وہئے راہول نے کہاکہ ’’ میں نے ان ( مودی ) کی وہ تقریر سنی جس میں انہوں نے پندرہ لاکھ دو تین مرتبہ کہا۔ میں نے سونچا یہ بہترین ائیڈیا ہے۔
یہ کہ غریبوں کے اکاونٹ میں پیسے منتقل کئے جائیں گے۔
نریندرمودی نے آپ سے جھوٹ کہا مگر میںآپ کو دھوکہ نہیں دوں گا‘‘
انہوں نے کہاکہ ’’کانگریس کے تھینک ٹینک سے میں نے کہاکہ اس کا مطالعہ کریں اور اس ائیڈیا کی دوماہ تین جانچ کریں کہ آیا کانگریس حکومت اس طرح کی رقم ملک کے غریبوں کے اکاونٹ میں منتقل کرسکتی ہے ۔چھ ماہ بعد انصاف کے نظریہ کام نتیجے میں سامنے آیا۔ یہ ایک تاریخی نظریہ ہے ۔
آپ دوتین دن قبل نریند ر مود ی جی کا چہرہ ٹیلی ویثرن پر دیکھتے ۔ دیکھا ہلا دیاان کو‘‘۔راہول نے کہاکہ ’’ ہم ایسے فیملیوں کو تلاش کریں گے جس کی آمدنی ہر ماہ بارہ ہزار سے کم ہے اور ان کے اکاونٹ میں ہرسال 72ہزار روپئے این وائی اے وائی یوجنا کے تحت منتقل کریں گے‘‘۔
کسانوں کے قرض معافی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کانگریس صدر نے کہاکہ ’’ جب کسانوں نریندرمودی سے قرض معافی کے متعلق بات کرتے ہیں تو فینانس منسٹر ارون جیٹلی کہتے ہیں کہ وہ ایسا نہیں کرسکتے ‘ ان کے پاس ایسی کوئی پالیسی نہیں ہے‘‘۔
انہو ں نے مبینہ طور پر کہاکہ فیصل بیمہ یوجنا کے تحت کسانوں کے بینک کھاتوں سے رقم نکال لی گئی ’’ مذکورہ پیسہ انل امبانی‘ اڈانی کی کمپنیو ں کے پاس چلاگیا۔ جب ان کی فصل کو بارش اور اژالہ باری سے نقصان ہوا ۔ تم اپنی انشورنس کی رقم نہیں لے سکتے‘‘۔