مودی کے ہاتھوں افتتاح سے قبل ریفائنری میں مہیب آتشزدگی

   

جے پور 20 اپریل (ایجنسیز) پیر کی سہ پہر راجستھان کے ضلع بارمیر میں پچپدرا ریفائنری میں ایک بڑی آگ لگ گئی، یہ واقعہ وزیراعظم نریندر مودی کے وہاں ایک اہم یونٹ کے افتتاح سے صرف ایک دن قبل پیش آیا۔عہدیداروں کے مطابق یہ آگ کروڈ ڈسٹلیشن یونٹ (سی ڈی یو) میں لگی، جس سے ریفائنری احاطے میں دھویں کے گھنے بادل اٹھتے رہے۔ آگ کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ بالوٹرا اور آس پاس کے علاقوں سے درجنوں فائر ٹینڈر تعینات کیے گئے، اور رپورٹنگ کے وقت آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری تھیں۔ راجستھان کے چیف سیکریٹری وی سری نواس، سینئر انتظامی عہدیداروں، پولیس اہلکاروں اور سیکوریٹی ٹیموں کے ہمراہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچے۔ احتیاطی تدبیر کے طور پر،سی ڈی یو یونٹ اور آس پاس کے علاقوں کو خالی کروا لیا گیا۔ یہ واقعہ وزیراعظم مودی کے21 اپریل کو ریفائنری یونٹ کے افتتاح کے لیے طے شدہ دورے سے قبل پیش آیا۔ راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما بھی آج بعد ازاں اس موقع پر تقریب سے قبل سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پہنچنے والے تھے۔E/F