بدلتا ہوا موسم اپنے ساتھ نہ صرف ملبوسات اور کھانے پینے کی تبدیلی لے کر آتا ہے بلکہ ساتھ ہی مزاج اور طبیعت پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں، موسم کی تبدیلی ہر ایک کی طبیعت پر اثر انداز ہوتی ہے۔لیکن فضا میں نمی کا اثر سب سے پہلے اور سب سے زیادہ ہماری جلد کے ان حصوں پر پڑتا ہے‘ جو عمومی طور پر کھلے رہتے ہیں جیسے کہ ہمارے ہاتھوں، پیروں، گردن اور چہرے کی جلد لہٰذا موسم کے رنگ تبدیل ہونے یعنی موسمِ خزاں کی شروعات میں درج ذیل تبدیلیاں لانے کی کوشش کریں۔
بوتل کو منہ نہ لگائیں : جی ہاں پانی پینے کیلئے بوتل کو براہِ راست منہ لگانے سے گریز کریں کیونکہ منہ لگا کر پانی پینے سے پانی ہونٹوں کے اطرافی حصوں پہ لازماً چھلک کر ان حصوں کو تر کر دیتا ہے اور انہیں فوراً پونچھ کر اگر صاف نہ کیا جائے تو یہ ہونٹوں کے ارد گرد کی جلد کو روکھا خشک اور بے جان بنا دیتے ہیں اس لئے پانی ہمیشہ بوتل سے گلاس میں نکال کر پیجئے تاکہ آپ کی جلد پریشانیوں سے بچ سکے۔ ٓرام دہ ملبوسات کا استعمال : اسٹائل اینڈ ٹرینڈ آپ لاکھ فالو کریں‘ مگر ایسے میٹریل کے ملبوسات ہر گز زیب تن نہ کریں جو پولیسٹرول، سیتھٹک، کاٹن سے تیار کیے گئے ہوں کیونکہ ایسے ملبوسات جلدی حسیت یا اسکن الرجی پیدا کر کے حساس جلد کو خارش و سوزش زدہ کا باعث بن سکتے ہیں۔سن اسکرین کو نظر انداز مت کریں : موسم چاہے گرمیوں کا ہو یا خزاں کا صبح یا دوپہر میں گھر سے باہر نکلنے سے قبل اپنی جلد کو (خاص طور پر جلد کے کھلے حصوں کا) عمدہ کوالٹی کے حامل سن اسکرین لوشن، کریم سے تحفظ فراہم کرنا مت بھولیں۔