حیدرآباد 13۔ مئی (سیاست نیوز) موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی مارکٹ میں منجل کی آمد ہوچکی ہے ۔ یہ پھل جسے آئیس ایپل بھی کہا جاتا ہے یہ ایک ہائیڈ ریٹنگ پھل ہے جس میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو گرما کے لحاظ سے بہترین پھل مانا جاتا ہے ۔ منجل میں وٹامنز اور معدنیات کا ذخیرہ پایا جاتا ہے۔ یہ ہاضمہ میں بھی مدد کرتا اور پیاس بجھانے میں بھی مدد کرتا ہے جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے ۔ منجل قبض کو دور کرنے اور معدہ کے السر کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ منجل جسم کی خارش کو دور کرنے میں بھی معاون ہے اور جلدی مسائل کو ختم بھی ہے ۔ منجل میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات و وٹامن مواد کی وجہ سے صحت مند جلد اور بالوں کو بھی فائدہ پہنچتا ہے ۔ منجل کا استعمال جگر کی صفائی کیلئے بھی مفید ہے ۔ بلڈ پریشر کو بھی متوازن رکھتا ہے ۔ قلبی صحت کیلئے بھی کافی فائدہ مند ہے اور کینسر کی روک تھام میں بھی مدد کرتا ہے ۔ موسم گرما میں ناریل پانی کے بعد سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پھل منجل ہی ہے ۔ جو شہر کے تمام بازاروں میں کثرت سے دستیاب ہے ۔ منجل جنوبی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں کثیر مقدار دستیاب ہوتا ہے جو ذائقہ میں بہترین ہوتا ہے ۔ منجل میں وٹامن سی اور وٹامن بی 12 پایا جاتا ہے ۔ جیسے جیسے گرمی کی شدت بڑھتی ہے ویسے ہی منجل کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے ۔ یہ عوام کا پسندیدہ پھل ہے ۔ منجل مارکٹ میں 100 روپئے میں 12 فروخت کئے جارہے ہیں جس کو عوام خرید رہے ہیں ۔ ش