مہاتما گاندھی کے سونے کی فریم کی عینک کا2.5کروڑ روپئے میں ہراج

,

   

ہراج کرنے والے ادارے نے کہاکہ”ناقابل تسخیر چیز کے لئے ناقابل تسخیر نتیجہ“
لندن:ہراج گھر کے آدھے راستے پر لٹکا ہوا پائے جانے کے بعد مہاتما گاندھی کی عینک کی ایک جوڑے 260,000پاونڈس میں فروخت کی گئی ہے۔

ایک لفافہ میں یہ عینک کی جوڑی رکھی ہوئی تھی جس پر ایک نوٹ لکھا تھا”مذکورہ عینک کی جوڑی گاندھی سے منسوب ہے‘ مجھے کال کریں“۔

ایسٹ برسٹول ہراج کو اندازہ تھا کہ مذکورہ عینک کی جوڑی 15,000پاونڈ میں فروخت ہوگی۔

 

جمعہ کے روز سیل کا اعلان کرتے ہوئے مذکورہ ہراج گھر نے اس کو ایک”ناقابل تسخیر چیز کا ناقابل تسخیرنتیجہ“ قراردیاہے۔

فروخت کرنے والے مذکورہ شخص کو یہ عینک کی جوڑی اپنے انکل سے ملی ہے جو ساوتھ افریقہ میں اسی وقت جس میں گاندھی تھے1910سے 1930کے دوران کام کرتے تھے۔

نیوز اسکائی ڈاٹ کام نے کہاکہ یہ انہیں مشہور سیول رائٹس لیڈر نے دئے ہیں اور نسل درنسل وہ ان کے پاس سے چلی آرہے ہیں۔

ہراج کرنے والوں میں سے ایک انڈرویو اسٹوی نے کہاکہ ”یہ شائد ہمارے پاس موجود چیزوں میں ایک مشہور عینک کی جوڑی ہے اور ہمیں دستیاب سب سے اہم تاریخی شئے بھی ہے“۔