مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کے بیٹے نے ایف آئی آر درج کرائی ہے جب ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے والد کو ضمانت پر رہا کرنے کے لیے 3 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایک پولیس افسر نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی لیڈر ملک کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ ماہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ وزیر کے بیٹے عامر ملک کی شکایت کے بعد وی بی نگر پولیس نے بدھ کی رات دیر گئے نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ این سی پی لیڈر نواب ملک کو ضمانت پر نکالنے کی کوشش کریں گے اور اس کے لئے بٹ کوائن میں تین کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔