یکناتھ شنڈے او ردیگر 15مخالف اراکین اسمبلی کی جانب سے نااہلی نوٹس کو چیالنج کرنے والی درخواستوں کے جواب میں مذکور ہ سپریم کورٹ نے پیر کے روز مہارشٹرا ڈپٹی اسپیکر نرہاری زروال‘ سینا کے چیف وہپ سنیل پربھو اور مقننہ پارٹی کے لیڈر انل چودھری کے نام ایک نوٹس جاری کی ہے۔عدالت عظمیٰ نے ڈپٹی اسپیکر کو متنبہ کیا کہ جلدی کے اقدامات سے ناخوشگوار نتائج برآمد ہوتے ہیں۔
پانچ دنوں کے اندر ہر فریق کی جانب سے تردید کے حلف نامہ داخل کئے جائیں۔ جوابی حلف نامہ داخل کرنے کا ردعمل پیش کرنے کے لئے شنڈے کیمپ کو تین دن دئے گئے ہیں۔ سنوائی اس کے بعد12جولائی کو مقرر کی گئی ہے۔
یکناتھ شنڈے کی زیر قیادت علیحدگی اختیار کرنے والے شیو سیناکیمپ کے خلاف لائے گئے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سپریٹ کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر مہارشٹرا نر ہری زیروال کو ایک مکمل حلف نامہ فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے باغی کیمپ کو برخواست کرنے کی تحریک کی صداقت پر سوال اٹھاتے ہوئے مذکورہ عدالت عظمی نے مذکورہ ہدایت جاری کی ہے۔ ائین کے ارٹیکل 179برائے دستور اور مہارشٹرا اسمبلی کے قواعد کے قاعدہ 11کی تعمیل میں ہٹائے جانے پر شنڈے گروپ کے لئے 22جون کو ایک نوٹس دیاگیاتھا۔
ڈپٹی اسپیکر کے وکیل راجیو دھون کی جانب سے بنچ کو یہ جانکاری دینے کے بعد کہ ہٹائے جانے کی تحریک کی صداقت پر انہیں شبہ ہے کیونکہ یہ ای میل کے ذریعہ دیاگیاتھا‘ مذکورہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کے دفتر سے تمام ریکارڈس کی درخواست کی ہے۔