مہارشٹرا میں ’سخت لاک ڈاؤن“ متوقع‘ دسویں جماعت کے امتحانات منسوخ

,

   

چہارشنبہ کے روز چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کا ایک اعلان سامنے آسکتا ہے
ممبئی۔مہارشٹرا کی کابینہ ایک’سخت لاک ڈاؤن‘کی حمایت میں ہے اورحکومت کے ایک سینئر منسٹر نے کہاکہ چہارشنبہ کے روز اس ضمن میں چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کا ایک بیان متوقع ہے۔

پبلک ورکس منسٹر ایکناتھ شنڈی اور وزیر صحت راجیش ٹوپی نے بھی یہ جانکاری دی ہے کہ کابینہ نے دسویں جماعت کے اسٹیٹ بورڈ امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

منگل کے روز منعقدہ ایک کابینہ اجلاس کے بعد مذکورہ منسٹرس نے کہاکہ مہارشٹرا میں ہر روز 50,000معاملات درج کئے جارہے ہیں مگر لوگوں تحدیدات کو نظر انداز کرتے ہوئے اکٹھا ہورہے ہیں۔

کویڈ کے اثر کو کم کرنے کے لئے سخت لاک ڈاؤن کی حمایت میں تمام کابینہ منسٹرس ہیں“۔ٹوپی نے کہاکہ ریاست کے تمام کونوں سے منسٹر ائے تھے لہذا انہوں نے اشارہ دیا کہ ریاست بھر میں اس اقدا م کی ضرورت ہے“۔

انہو ں نے کہاکہ ”چیف منسٹر ادھو ٹھاکرکل مزید سخت اقدامات کے متعلق ایک سرکاری اعلان کریں گے“۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ کابینہ نے دسویں جماعت کے ریاستی بورڈ کے امتحانات کو منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔