مہرولی قتل۔ آفتاب کا پولی گرافی ٹسٹ ختم‘ دو دنوں میں ائی گی رپورٹ

,

   

آفتاب منگل کے روز چھٹی مرتبہ روہنی میں ایف ایس ایل میں پالی گرافی جانچ سے گذرا ہے۔
نئی دہلی۔دہلی کے مہرولی علاقے میں اپنی ساتھی شاردھا والکر کے بے رحمانہ قتل میں ملزم آفتاب امین پونا والا کا پالی گرافی ٹسٹ منگل کے روز اختتام کو پہنچا ہے‘ روہنی میں فارنسک سائنس لیباریٹری(ایف ایس ایل) کے ایک اہلکار نے یہ بات بتائی ہے۔

سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان میں آفتاب منگل کے روز چھٹی مرتبہ روہنی میں ایف ایس ایل میں پالی گرافی جانچ سے گذرا ہے۔آفتاب کو لے جارہی پولیس گاڑی پر مصلح افراد کے ایک گروپ کے حملے کے بعد پالی گرافی ٹسٹ کے لئے صبح10ایف ایس ایل کو پولیس سختی حفاظتی انتظامات میں آفتاب کو لے کر گئی تھی۔

ایف ایس ایل کے سینئر عہدیداروں کے مطابق آفتاب پالی گرافی ٹسٹ اب مکمل ہوگیا ہے اور دہلی پولیس کو دو دنوں میں رپورٹ کی تفصیلات بتادی جائیں گی۔

اس سے قبل منگل کے روز پولیس کی اس خصوص میں دائر کردہ ایک درخواست کی سنوائی کے بعد دہلی کی عدالت نے یکم اور5 ڈسمبر کے روز آفتاب کو نارکو ٹسٹ کرنے کی دہلی پولیس کو اجازت دیدی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں پالی گرافی ٹسٹ ضروری تھا کیونکہ آفتاب تحقیقات کے دوران فطری طور پر دھوکہ بازی کررہاتھا اور تحقیقات کرنے والوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

سال2018میں ڈیٹنگ ایپ ”بومبلی“ کے ذریعہ شاردھا او رآفتاب دونوں نے ایک دوسرے سے ملاقات کی تھی۔

وہ دہلی 8مئی کے روز ائے اور 15مئی کے روز چھتر پور علاقے میں منتقل ہوئے تھے۔ آفتاب نے 18مئی کے روز شادرھا کامبینہ قتل کرنے کی اس کی نعش کے 35تکڑے کردئے اور 18دنوں کے وقت کے دوران ان تکڑوں کو مختلف حصوں میں پھینک دیاتھا۔

بتایا یہ جارہا ہے کہ آفتاب امریکی کرائم شو ”ڈیکسٹر“ سے کافی متاثر ہے جس میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس میں قتل کے رحجانات ہیں او روہ دوہری زندگی گذارتا ہے۔