وزاؤ۔بھگوڑا ہیرا کاروباری مہل چوکسی‘ جس کو چہارشنبہ کے روز ڈومانیکا میں پکڑا ہے‘ انٹیگا او رباربوڈا کو واپس بھیج دیاجائے گا‘ ڈبلیو ائی سی نیوز کو مذکورہ ملک کی سی ائی ڈی نے یہ جانکاری دی ہے۔
اس بات کا بھی قیاس لگایاجارہا ہے کہ چوکسی کچھ دن قبل ہی انٹیگا سے فرار ہوگیاتھا‘ جو اس پر دائر کردہ دھوکہ دہی کے الزامات کا جواب دینے کے لئے ہندوستان واپس لایاجائے گا‘ تاہم اس کو انٹیگا او رباربوڈا واپس بھیجا جائے گا جہاں کا وہ شہری ہے۔
حکام نے ڈبلیو ائی سی نیوز کوبتایاکہ”چوکسی پر غیر قانونی طریقے سے ڈومنیکا میں داخل ہونے کا مقدمہ ہے اور قانون کے مطابق اس کو اپنے ملک انٹیگا او رباربوڈا روانہ کردیاجائے گا‘ جہاں سے اس نے چار سال قبل شہریت حاصل کی ہے“۔
مذکورہ حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ سمندر کے راستے سے چوکسی اس ملک میں داخل ہوا ہے۔
ڈبلیو ائی سی کی خبر کے مطابق جزیرہ نما ملک ڈومنیکا کو غیر قانونی راستے کے طور پر استعمال کیاجاتا رہا ہے تاکہ کیوبا اور یہاں تک امریکہ جیسے شہر میں غیر قانونی تارکین وطن داخل ہونے کے لئے اس کا استعمال کرتے ہیں۔
قبل ازیں چوکسی کے وکیل وجئے اگروال نے کہاتھا کہ قانونی طور ایمگریشن اورپاسپورٹ ایکٹ کے مطابق مہل چوکسی کو انٹیگا کے حوالہ ہی کیاجاسکتا ہے۔چوکسی اور نیراؤ مودی ہندوستان کو پنجاب نیشنل بینک کے13500کروڑ کی دھوکہ دہی میں مطلوب ہیں۔