مہمانوں کا گواہی دینے میں بے اعتنائی‘ ان میں سے ڈی جی اہم گواہ۔

,

   

ایک سینئر افیسر نے کہاکہ راجوکی ما ں کے ذاتی فارم ہاوز میں موجودمہمان جانکاری دینے میں بے اعتنائی دیکھا رہے ہیں کیونکہ ملزم’’ ہائی پروفائل‘‘ ہے۔

نئی دہلی۔نیا سال پارٹی کے دوران پیش ائے فائرینگ کے واقعہ جس میں ایک عورت بری طرح سے زخمی ہوئے ہیں ‘ زندگی اور موت کے درمیان اس کی جنگ چل رہی ہے ‘ پولیس نے اس واقعہ میں اب تک اٹھ لوگو ں سے پوچھ تاچھ کی ہے۔

چار مہمانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے فائرینگ ہوتے ہوئے دیکھا ہے اور ڈی جے جو اس وقت میوزک چل رہا تھا جب سابق رکن اسمبلی راجو سنگھ نے مبینہ طور پر متواتر فائرینگ کی تھی ‘ اس نے بھی واقعہ کی تفصیلات ایک کے بعد ایک پیش کئے ہیں۔

ایک سینئر افیسر نے کہاکہ راجوکی ما ں کے ذاتی فارم ہاوز میں موجودمہمان جانکاری دینے میں بے اعتنائی دیکھا رہے ہیں کیونکہ ملزم’’ ہائی پروفائل‘‘ ہے۔پولیس نے بتایاکہ’’ انہوں نے منتظمین سے تمام مہمانوں کے نام مانگے ہیں‘ مگر ہمیں اب تک قطعی فہرست نہیں ملی ہے۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ واقعہ سے قبل وہ فارم ہاوز سے چلے گئے تھے ‘ جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ انہو ں نے دیکھا نہیں سنا نہیں‘‘۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے لئے جس ڈی جے کو بلایاگیا تھا اس نے اپنے بیان ریکار ڈکرادیا ہے۔

اس نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ میوزک چلارہا تھا اس کے وقت راجو اس سے رجوع ہوا ‘ جو شدید نشہ کی حالت میں تھا۔

ایک افیسر نے کہاکہ’’ ڈی جی جس کا بیان سی آ رپی سی کی دفعہ 164کے تحت مجسٹریٹ کے روبرو قلمبند کیا گیا ہے نے بتایا کہ مہمانوں میں سے ایک نام راجو سے کہاکہ فائیرنگ سے قبل وہ بتادے تاکہ وہ کونے میں ہٹ جائیں۔

مگر اس نے مبینہ طور پر کاونڈ ڈاؤن شروع ہونے کے ساتھ ہی ہوا میں فائیرنگ شروع کردی‘ حالانکہ اس وقت کئے لوگ اس کے قریب میں ڈانس کررہے تھے‘‘۔اپنی شکایت میں متاثرہ کے شوہر نے ہے کہ جب وہ جشن منارہے تھے ان کے قریب سے گولیاں چلائیں گئیں۔

درایں اثناء چہارشنبہ کے روز فورٹیس اسپتال سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیا کہ ’’ یکم جنوری کے روز تشویش ناک حالات میں متاثرہ کو 00.18بجے اسپتال لایاگیا ۔

اب تک اس کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے اور متاثر کو عارضی تنفسی نظام پر رکھا گیاہے۔ دہلی پولیس کو جانکاری دینے کے لئے میڈیکو لیگل کیس درج کیاگیا ہے‘‘