مہنگائی کیخلاف 31 مارچ کو کانگریس کا ملک گیر احتجاج

   

نئی دہلی: کانگریس کے جنرل سکریٹریوں اور انچاروں کا اجلاس ہفتہ کے روز دہلی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ کانگریس پارٹی 31 مارچ کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی۔ احتجاج کے لئے ’تھالی بجاؤ، مہنگائی بھگاؤ‘ کا نعرے دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ 2اور 4 اپریل کو بلاک اور ضلعی سطح پر مظاہرہ کیا جائے گا۔ جبکہ 7 اپریل کو ریاستی راجدھانی میں مظاہرہ کیا جائے گا۔اس میٹنگ میں کانگریس کی تمام ریاستوں کے انچارجوں نے اپنی ریاستوں کی رپورٹیں پیش کیں۔