میر عالم فلٹر میں گرنے سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد ۔ 15 مارچ ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ میر عالم فلٹر میں مشتبہ طور پر گرکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ کالا پتھر پولیس کے مطابق 33سالہ بابو راؤ جو ضیا گوڑہ علاقہ کا ساکن میر عالم فلٹر میں کام کرتا تھا ۔ ہر ہفتہ بابو راؤ کی ڈیوٹی کے اوقات تبدیل ہوا کرتے تھے۔ کل میر عالم فلٹر میں کام کے دوران مشتبہ طور پر گرکر بابو راؤ فوت ہوگیا ۔ پولیس کالا پتھر نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ع