میلاردیوپلی میں مشن چبوترہ مہم ، 44 افراد کی کونسلنگ

شمس آباد ۔ /14 مارچ (سیاست نیوز) میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن میں راجندرا نگر اے سی پی اشوک چکرورتی کی قیادت میں مشن چبوترہ منعقد کیا گیا جس میں 44 نوجوانوں کو حراست میں لیتے ہوئے ان کی کونسلنگ کی گئی ۔ اشوک چکرورتی نے نوجوانوں کو ہدایت دی کہ وہ رات کے اوقات بے وجہ گھروں کے باہر نہ نکلے اور رات میں چبوتروں پر نہ بیٹھے ۔ تمام نوجوانوں کو حلف دلوایا گیا کہ وہ رات میں بے وجہ گھر کے باہر نہیں نکلیں گے ۔ دوبارہ رات کے اوقات نکلنے والے نوجوانوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی تعلیم اور ملازمت پر توجہ دیں ۔ رات کے اوقات گھروں کے باہر گھومنے سے مزید وقت کی خرابی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT