واشنگٹن۔امریکی کی خاتون اول میلینا ٹرمپ نے اپنے شوہر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس داخلی گھیرے میں شامل ہوگئی ہیں‘ جو ٹرمپ کو جوبیڈن کے ہاتھوں شکست تسلیم کرلینے کا استفسار کررہا ہے‘ اس بات چیت سے واقف قریبی ذرائع نے یہ جانکاری دی ہے
مذکورہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالانکہ میلینا نے برسرعام الیکشن پر کوئی تبصرہ نہیں کیاہے‘ سی این این کی خبر کے بموجب وہ خانگی طور پراس بات کا دباؤ ڈال رہی ہیں۔ پچھلے ماہ دوبارہ الیکشن کی مہم میں اپنے شوہر کے لئے میلینا نے تحریک چلائی تھی
۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ”انہیں اس کی پیشکش کی‘ جیسا کہ وہ کرتی ہیں“۔
یہ اقدام اس وقت اٹھایاگیاتھا جب ٹرمپ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ بیڈن”فرضی طور پر خود کوفاتح کے طور پر پیش کررہے ہیں‘’اور دوڑ”ابھی بہت دور“ ہے۔
دی ہل کی خبر کے بموجب ٹرمپ نے دعوی کیاتھا کہ نٹ ورک کی مد دسے ڈیموکریٹ ”جھوٹے“ طریقے سے اپنے جیت کا دعوی کررہے ہیں اور وعدہ کیاتھا نتائج پر عدالت میں مقابلہ کریں گے۔
حالیہ امریکی صدراتی انتخابات میں جو بیڈن نے ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دی ہے۔ سی این این کو دو ذرائع نے جانکاری دی ہے کہ صدرڈونالڈٹرمپ کے داماد اور ان کے سینئر مشیر جریڈ کشنر نے بھی شکست تسلیم کرنے کے متعلق استفسار کیاہے۔