روزانہ اور ماہانہ پاسیس کی قیمتوں میں رعایت، دیوالی سے عمل کا امکان
حیدرآباد 5 نومبر (سیاست نیوز) شہرِ حیدرآباد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں میٹرو ریل اور آر ٹی سی بسوں میں سفر کرنے والے مسافرین کیلئے ایک بڑی راحت کی خبر ہے۔ ریاستی حکومت نے دونوں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹمس میں سفر کی سہولت کیلئے متعارف مشترکہ پاس کی قیمتوں میں زبردست کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیا یومیہ پاس 325 روپے جبکہ ماہانہ پاس 4,000 سے 5,000 روپے کی رعایت کے ساتھ دستیاب کرایا جائے گا۔اس اسکیم کو حتمی شکل دینے میٹرو ریل و آر ٹی سی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے درمیان اہم بات چیت مکمل ہو چکی ہے اور دونوں اداروں میں اس پر اتفاقِ ہو گیا ہے۔ بتایا گیا کہ آر ٹی سی کے ایم ڈی اور میٹرو ریل کے مشیر بہت جلد چیف سکریٹری سنجے جاجو سے ملاقات کریں گے اور اس اہم اجلاس کے فوری بعد پاس کی نئی قیمتوں کی مکمل تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مشترکہ پاسیس کی ان نئی اور کم کی گئی قیمتوں پر دیوالی کے موقع سے عمل آوری کا قوی امکان ہے۔-2