میڈرڈ اوپن: کوکو گوف خرابیٔ صحت کے باوجود چوتھے راونڈ میں داخل

   

میڈرڈ(اسپین)۔27؍اپریل( ایجنسیز) میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران26؍ اپریل 2026 کو امریکہ کی کوکو گاف نے رومانیہ کی سورانا سرسٹیا کو اس وقت گیند واپس کر دی جب ان کی طبعیت خراب ہوگئی۔کوکو گوف نے پھر بھی ہمت نہیں ہاری اور بیمار پڑنے اور کورٹ پر قے کرنے کے باوجود سورانا سرسٹیا کو ہراکر میڈرڈ اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ گزشتہ سال میڈرڈ اوپن میں فائنلسٹ رہنے والے گاف نے اتوار 26 اپریل کو سورانا سرسٹیا کو 4-6، 7-5، 6-1 سے شکست دی۔امریکی کھلاڑی کی دوسرے سیٹ کے بیچ میں صحت خراب ہوگئی۔گوف نے پہلے سیٹ میں پچھڑنے کے بعد شاندار واپسی کی اور کورٹ میں بیمار ہونے اور طبی امداد لینے کے بعد صحت یاب ہوکر سورانا سرسٹیا کو شکست دی۔دو بار گرینڈ سلیم سنگلز کی فاتح کوکو گوف پیٹ کے درد کا شکار ہوگئیں تھیں۔گوف نے واپس مقابلہ کرنے کیلئے ہمت باندھی کیونکہ دوسرے سیٹ کے بیچ میں انہوں نے ایک ٹپ میں الٹی کرنے کے بعد طبی مدد طلب کی۔ طبی امداد کے بعد انہوں نے اپنی مہارت دکھائی اور کامیابی حاصل کی۔