لندن : برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک شخص کو اس وقت انتہائی عجیب و غریب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ امریکہ کے مشہور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ ’’میکڈونلڈز‘‘ کی برانچ میں پہنچا، جہاں اس نے ایک ایسا کھانا خریدا جس میں ’’ساسیج‘‘ اور آلوؤں کا سینڈوچ ہونا تھا۔ لیکن کھانے کے بجائے اسے اندر سے ایک خوشگوار حیرت محسوس ہوئی۔خوش قسمت آدمی کو پیکٹ کے اندر سے 5,000 ڈالر نقد ملے۔ اس میں کوئی فوڈ آئٹم نہیں تھا مگراندر ڈالر بھرے ہوئے تھے۔یہ رقم تاہم گاہک جوشیا ورگاس کو ملی جو ایک ایماندارانسان ہیں۔انہوں نے فوراً ریسٹورنٹ انتظامیہ کو اس بات سے آگاہ کیا جس پر وہ لوگ بھی ان کی ایمانداری سے متاثر ہوئے اور انہیں شاباشی دیتے ہوئے ریسٹورنٹ میں ایک مہینے تک مفت کھانے کا آفر دیا۔