میں دلت مسلم اتحاد کی حمایتی نہیں ہوں۔ومن مشرام۔ ویڈیو

,

   

بامسیف کے بانی او رمحرک ومن مشرام نے کہاکہ وہ دلت مسلم اتحاد کے نہیں بلکہ ایس سی‘ ایس ٹی‘ اوبی سی اور اقلیتی طبقات کا حمایتی ہوں۔پسماندہ طبقات کے مسلئے کو دباکر رکھنے کی کوشش کو اجاگر کیاجانا چاہئے۔

ومن مشرام نے ایس سی‘ ایس ٹی اور او بی سی کو ہندو کہنے سے باز رہنے کا مسلمانوں کومشورہ دیتے ہوئے کہاکہ سو سال قبل کے مسلمانوں نے کبھی بھی ایس سی‘ ایس ٹی‘ او بی سی کے لوگوں کو ہند و نہیں کہاتھا مگر آج کا مسلمان انہیں ہندو کہہ رہا ہے

جس کی وجہہ سے جو لوگ خود کو ہندو کہتے ہیں ا ن کی آبادی 85فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔

ومن مشرام نے کہاکہ معلومات میں اضافہ ہوتا ہے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ مسلمانوں کے معلومات میں کمی ہوئی ہے۔

مسلمانوں نے ایس سی‘ ایس ٹی اور او بی سی کے لوگوں کو ہندو نہ کہنے کے لئے قراردادیں تک منظور کی تھیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگر انہیں ہند و کہیں گے تو ا ن کا جمہوری حق پامال ہوگا اور ہندوؤں کی آبادی کے تناسب میں غیر معمولی اضافہ ہوجائے گا جس کانقصان مسلمانوں کوبھی ہوگا۔

ویڈیو ضرور دیکھیں