میں زندگی کو خطرہ‘ عمران خان کا بیان

,

   

پاکستان کی سکیورٹی ایجنسیوں نے اس سے قبل انکشاف کیاتھا کہ عمران خان کے خلاف ایک سازش کی نشاندہی کی گئی ہے
اسلام آباد۔تحریک عدم اعتماد کے درپیش خطرے جس کے بعد دفتر سے باہر ہونے کے خدشات کے درمیان پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز کہاکہ ان کی زندگی کوخطرہ لاحق ہے۔

جیو نیوز کی خبر کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ اگست2021سے ہی ان کو قتل کرنے کی سازش سے باخبر ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سکیورٹی ایجنسیوں نے اس سے قبل انکشاف کیاتھا کہ عمران خان کے خلاف ایک سازش کی نشاندہی کی گئی ہ او رمزید کہاکہ انہیں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی

۔ڈاؤن کی خبر ہے کہ پاکستان کے وزیر انفارمیشن فواد چودھری نے جمعہ کے روز کہاکہ عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کے متعلق سکیورٹی ایجنسیوں نے جانکاری دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ان خبروں کے بعد مذکورہ وزیراعظم کی سکیورٹی میں حکومت کے فیصلے کے مطابق اضافہ کردیاگیاہے“۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) لیڈر فیصل واوڈا نے اس سے قبل دعوی کیاتھا کہ ’ملک کو فروخت‘ کرنے سے انکار کرنے پر وزیراعظم کو قتل کرنے کی ایک سازش کی گئی ہے او رمزید کہاتھا کہ اس میں ”غیرملکی سازش“ کارفرما ہے جس کے متعلق عمران خان ثبوت کا دعوی بھی پیش کررہے ہیں۔

واوڈا نے ایک ٹی وی چیانل کو بتایا کہ ”عمران خان صاحب کی زندگی کو ایک سنگین خطرہ لاحق ہے۔مجھے نہیں معلوم کے آپ نے خط کے اس حصہ کا مطالعہ کیا ہے یا نہیں ہے۔ وہ بہت جان لیوا ہے۔ واو ڈا نے دوبارہ کیاکہ”عمران خان صاحب کو قتل کرنے کا اس میں ایک ذکر ہے“۔