لکھنو کی عدالت نے ہنی سنگھ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیاہے۔
لکھنو۔ائی پی ایس افیسر امتیابھ ٹھاکر کی جانب سے ساتھ سال قبل درج ایک معاملہ میں مقامی عدالت نے گلوکار یویو ہنی سنگھ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیاہے۔
سنگھ کے خلاف 31ڈسمبر2012کو مذکورہ ایف ائی آر درج گومتی نگر پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔شکایت کرنے والے نے دعوی کیاتھا کہ گانے کے الفاظ”میں ہو ں بلات کاری“ جس کو ہنی سنگھ نے گیاتھا قابل مذمت اور توہین آمیز ہیں۔
شکایت کردہ نے یہ بھی کہاتھا مذکورہ گانا جس پر سوال اٹھایاگیا ہے وہ انٹرنٹ پر دستیاب بھی ہے۔ تحقیقات کے بعد پولیس نے گلوکار پر 27جون2017کے روز ائی پی سی کے دفعات 292‘293‘اور294کے تحت مقدمہ درج کرلیاتھا۔
مذکورہ عدالت نے گلوکار سے 23ڈسمبر2013کو عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کئے تھے‘
مگر ہنی سنگھ نے معاملہ کی سنجیدگی کو نظر انداز کردیاتھا۔ اب عدالت نے گلوکار سے کہا ہے کہ وہ 11ستمبر2019کے روز عدالت میں کسی بھی صورت پیش ہوں۔
پنچابی اور ہندی گانوں کے مشہور گلوکار ہنی سنگھ ہیں جو اپنے متنازعہ گانوں کی وجہہ سے ہمیشہ سرخیوں میں بھی رہتے ہیں