نئی دہلی 24 جون (یو این آئی) ریلوے مسافروں کے لیے شمالی ریلوے چہارشنبہ سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو پک اپ اور ڈراپ کے لیے آنے والی گاڑیوں پر فیس کا نیا نظام لاگو کرنے جا رہا ہے ، جس سے عام لوگوں کی جیبوں پر بہت بھاری پڑنے والا ہے ۔ناردرن ریلوے کی سرکاری اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیشن کے اجمیری گیٹ سائیڈ پر لاگو کیے جانے والے اس سسٹم کا مقصد اسٹیشن پر جام کی پریشانی کو کم کرنا، بھیڑ کو کنٹرول کرنا اور مسافروں کے پک اپ اور ڈراپ آف کے عمل کو تیز کرنے میں مدد کرنا ہے ۔اطلاعات کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر کسی بھی پرائیویٹ گاڑی یا کیب کے اسٹیشن کے احاطے میں داخلے کے لیے تین لین بنائی گئی ہیں، جن میں صرف مسافروں کو اتارنے یا بیٹھانے کی سہولت ہوگی۔