نئی دہلی عالمی کتاب میلہ2024بچوں کیلئے دلچسپ

   

نئی دہلی: پرگتی میدان میں ہر سال منعقد ہونے والا نئی دہلی عالمی کتاب میلہ اس بار 10 سے 18 فروری تک ہال نمبر 1 سے 5 میں منعقد ہوگا۔ اس بار دنیا کے سب سے بڑے کتاب میلے میں بچوں کے لیے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق سننے ، بولنے ، لکھنے اور پڑھنے کی چاروں زبانوں کی مہارتوں کی نشوونما پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔پرگتی میدان میں بچوں کا ایک الگ اسٹیج (بال منچ)تیار کیا جا رہا ہے جہاں ملک بھر کے عظیم کہانی کار، شاعر اور ادیب بچوں کو دلچسپ، تحریک دینے والی کہانیاں سنائیں گے ۔ تکنیکی ترقی کے ساتھ ساتھ، بچے پریوں کی کہانیاں، پنچ تنتر کی کہانیاں، افسانے اور مختصر کہانیاں، سائنس اور اخلاقی تعلیم اور طلسماتی دنیا سے متعلق کہانیاں، مزاحیہ، مختصر ناول وغیرہ پڑھنے میں بھی دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ اس سمت میں کوششیں کرتے ہوئے نئی دہلی کے عالمی کتاب میلے میں بچوں کیلئے مختلف قسم کے تخلیقی سیشنز، ورکشاپس وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔