نئے اسکولوں کی منظوری اور موجودہ اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی تجاویز

   

ممبئی : مہاراشٹر سیلف ایڈیڈ اسکولس (اسٹیبلشمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 2012 کے تحت نئے اسکولوں کو تسلیم کرنے اور موجودہ اسکولوں کی اپ گریڈیشن کے لیے 241 تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ ممبئی کی ایریا لیول اتھارٹی اور ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم سندیپ سنگوے نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس تجویز کی جانچ کے بعد اہل اسکولوں کی فہرست ویب سائٹ www.mahasfs.org/ www.education.maharashtra.gov.in پر شائع کی گئی ہے ۔ شائع شدہ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کوئی اعتراض یا تجاویز ہیں تو ان کی اطلاع ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن، ممبئی کے دفتر کو دی جائے ۔