نئی دہلی، 31 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نئے سال 2020 کے استقبال کے لئے دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے نئے سال کے موقع پر آتشبازی والا خاص ڈوڈل بنایا ہے ۔گوگل کی طرف سے بنائے گئے ڈوڈل میں ایک مینڈک اور اس کے بغل میں ایک چڑیا نظر آ رہی ہے ۔ ان دونوں نے ٹوپیاں پہن رکھی ہیں اور ان کے پیچھے کثیر المنزلہ عمارتوں کے درمیان سے آتشبازی ہو رہی ہے ۔ انہیں دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے کہ وہ نئے سال کے استقبال میں بیٹھے ہوں اور آتشبازی کا لطف اٹھا رہے ہوں۔ ڈوڈل میں جو آتشبازی دکھائی گئی ہے وہ پانچ مختلف رنگوں – نیلی، سرخ، پیلا، گلابی اور سبز ہے ۔جب آپ اس ڈوڈل پر کلک کریں گے تو آپ کو نئے سال سے متعلق بہت سے خبریں، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر معلومات مل جائیں گی۔ نئے سال کے موقع پر ہندوستان سمیت دنیا بھر کے لوگ جشن مناتے ہیں۔ نئے سال کے استقبال کے لئے ہر کوئی اپنی طرح سے تیاری کرتا ہے ۔ کچھ لوگ پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں تو کچھ پکنک منانے نکل پڑتے ہیں۔قابل غور ہے کہ اس سے پہلے گوگل نے 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر بھی خاص ڈوڈل تیار کیا تھا۔ اس متحرک ڈوڈل پر کلک کرنے سے پہلے ‘ہپی ھالیڈیز’ نظر آ رہا تھا۔