نئے وزراء کو قلمدان الاٹ لکشمن کمار اقلیتی بہبود کے وزیر

   

حیدرآباد ۔ 11۔ جون (سیاست نیوز) تلنگانہ کابینہ میں شامل تین نئے وزراء کو قلمدان الاٹ کردیئے گئے۔ چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ نے جی او ایم ایس 131 جاری کیا ۔ جی ویویک وینکٹ سوامی کو لیبر ایمپلائمنٹ ، ٹریننگ اینڈ فیکٹریز کے علاوہ مائینس اینڈ جیالوجی کا قلمدان دیا گیا۔ اے لکشمن کمار کو ایس سی ، ایس ٹی ، اقلیتی بہبود ، معذورین اور سینئر سٹیزنس کے امپاورمنٹ کا قلمدان الاٹ کیا گیا ۔ وی سری ہری کو اینمل ہسبنڈری ، ڈیری ڈیولپمنٹ ، فشریز ، اسپورٹس اینڈ یوتھ سرویسس کے قلمدان الاٹ کئے گئے ۔ توقع ہے کہ نئے وزراء جمعرات کو اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ ذرائع کے مطابق قبل ازیں نئے وزراء نے چیف منسٹر کی نئی دہلی سے واپسی کے بعد 12 جون کو وزارت کی ذمہ داری سنبھالنے کا فیصلہ کیا ۔ تینوں وزراء کو سکریٹریٹ میں چیمبرس الاٹ کئے گئے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے نئی دہلی سے واپسی کے بعد قریبی وزراء سے ملاقات کی اور ہائی کمان سے جن اُمور پر مشاورت کی گئی ان کی تفصیلات سے واقف کرایا۔1