نئے 4454اموات کے ساتھ ہندوستان میں کویڈ19کے سبب ہونے والی اموات 3لاکھ کے پار

,

   

ہندوستان میں اب جملہ معاملات کی تعداد 2,67,52,447تک پہنچ گئے ہیں جس میں 27,20,716فعال معاملات ہیں۔اموات کے تعداد 3,03,720جبکہ صحت یاب ہونے والے معاملات2,37,28,011تک پہنچ گئے ہیں
نئی دہلی۔مرکزی وزیر صحت نے جانکاری دی ہے کہ پچھلے 24گھنٹو ں میں پیر کے روز 4545اموات کے ساتھ ملک میں کرونا وائر س کی وجہہ سے ہونے والی اموات کی جملہ تعداد 3لاکھ سے زائد بڑھ گئی ہے۔

تاہم پچھلے 24گھنٹوں میں تازہ معاملات میں کی مزید تعداد میں کمی ائی ہے جو 2,12,315معاملات پر مشتمل ہے۔ زیادہ سے زیاد ہ اتوار کے روز 2,40,842تازہ معاملات درج کئے گئے ہیں اور ہفتہ کے روزکویڈ19کے نئے معاملات2,76,070تھے۔

وزرات صحت او رخاندانی بہبود کے بموجب ملک میں پچھلے24گھنٹوں میں 3,02,544نئے معاملات درج کئے گئے ہیں‘ جو نئے معاملات میں اضافہ ہے۔

ہندوستان میں اب جملہ معاملات کی تعداد 2,67,52,447تک پہنچ گئے ہیں جس میں 27,20,716فعال معاملات ہیں۔اموات کے تعداد 3,03,720جبکہ صحت یاب ہونے والے معاملات2,37,28,011تک پہنچ گئے ہیں۔

اٹھ دن مسلسل نئے معاملات تین لاکھ سے ہندوستان میں کم ہوئے ہیں۔کرناٹک جس نے حال ہی میں فعال معاملات میں مہارشٹرا کو پیچھے چھوڑ دیاتھا‘ اب فعال معاملات میں 4,73,007پر کھڑا ہے‘ یہ وہ ریاست ہے جس کو وباء نے مہارشٹرا کے بعد بری طرح متاثر کیاہے‘ مہارشٹرا میں فعا ل معاملات 3,51,005ہیں اور کیرالا میں 2,77,973فعال معاملات درج ہوئے ہیں۔

انڈین میڈیکل ریسرچ (ائی سی ایم آر) کے بموجب مئی 22تک کویڈ 19کی جانچ کے لئے 33,05,36,064جملہ جانچ کے لئے نمونے لئے گئے ہیں۔ ا س میں سے اتوار کے روز 19,28,127حاصل کئے گئے نمونے بھی شامل ہیں۔مرکزی وزرات صحت کے بموجب جنوری16سے شروع کی جانے والی ٹیکہ مہم سے اب تک 19,60,51,962کویڈ19کے ٹیکہ دئے جاچکے ہیں۔

اتوار کے روز مذکورہ وزرات نے جانکاری دی کہ کرونا وائرس کے یومیہ اساس پر مثبت معاملات میں 11.34فیصد کی کمی ائی ہے۔ قومی سطح پر صحت یابی کاتناسب 88.30فیصد تک چھو کر بہتر ہوا ہے اور قومی سطح پر اموات کا تناسب 1.13فیصد پر کھڑاہے۔

وزرات صحت نے کہاکہ سات ریاستیں بشمول کرناٹک‘ مہارشٹرا‘ کیرالا‘ تاملناڈو‘ آندھرا پردیش‘ مغربی بنگال او رراجستھان میں فعال معاملات 66.88فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔مئی 19کے روز ہندوستان میں کویڈ19کے اموات24گھنٹوں میں 4,529پیش ائے تھے جو ایک دن میں سب سے زیادہ تھے۔