نائجیریا میں توہین مذہب کے الزام میںگرفتاری کیخلاف احتجاج

   

نائجیریا: نائجیریا میں ہفتے کے روز سینکڑوں افراد نے ایک مسیحی طالب علم کے قتل میں ملوث ملزمان کی رہائی کا مطالبہ کرنے کے لیے احتجاج کیا۔ حکام نے شمال مغربی ریاست سوکوٹو میں کرفیو کا حکم دے دیا ہے۔ مسیحی طالب علم پر الزام تھا کہ اس نے سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والی پوسٹ شایع کی تھی۔ اسے جمعے کو شیہو شگاری کالج آف ایجوکیشن میں مارا پیٹا گیا، سنگسار کیا گیا اور پھر جلا دیا گیا۔ اس کے نتیجے میں حکام نے اسکول کو بند کر دیا اور طلباء کو احاطے خالی کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ مسیحی اور مسلم دونوں رہنماؤں نے طالب علم کے قتل کی مذمت کی ہے اور قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے واقعے کی وسیع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے