26 جنوری سے کانگریس جھنڈا فیسٹول، کمشنر پولیس پر کانگریس میں اختلافات پیدا کرنے کا الزام
حیدرآباد ۔19 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس کی موجودہ صورتحال پر ہائی کمان کی گہری نظر ہے اور وہ ناراض قائدین کی شکایات کا جائزہ لے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ناراض قائدین میں پردیش کانگریس کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں جو اعتراضات کئے ہیں، ان کی یکسوئی کردی جائے گی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند پر نارد منی کا رول ادا کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ کانگریس قائدین کو غلط اطلاعات فراہم کرکے اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس وار روم پر دھاوا اور اہم اطلاعات کو ضبط کرنے پولیس ذمہ دار ہے ۔ آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی تھی ۔ تلنگانہ پولیس کے سی آر کی پرائیوٹ آرمی کی طرح کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر پولیس نے وار روم سے متعلق کانگریس قائدین کو گمراہ کن اطلاعات فراہم کی ہیں تاکہ اختلافات کو ہوا دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈائرکٹر جنرل پولیس کا عہدہ حاصل کرنے سی وی آنند چیف منسٹر کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ریونت ریڈی نے 26 جنوری سے تلنگانہ میں تبدیلی کے عنوان سے پد یاترا شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آل انڈیا کانگریس کی ہدایت پر یہ پد یاترا 2 جون تک جاری رہیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کیڈر کو متحرک کرنے 3 اور 4 جنوری کو ٹریننگ کلاسس کا اہتمام کیا جائیگا ۔ ملکارجن کھرگے کے صدارت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد پردیش کانگریس کی تشکیل عمل میں لائی گئی ۔ منڈل ، ڈیویژن اور دیہاتوں کی سطح پر کمیٹی کے تقررات 26 جنوری تک مکمل ہونگے۔ 26 جنوری سے ہر گاؤں میں کانگریس پرچم لہرانے کا پروگرام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پد یاترا کیلئے وہ اپنا مکمل وقت دیں بے اور یاترا دیہاتوں کا احاطہ کریگی ۔ بی آر ایس و بی جے پی حکومتوں کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے پد یاترا کا فیصلہ کیا گیا ۔ ریونت ریڈ ی نے کہا کہ تلنگانہ عوام ریاستی اور مرکزی حکومتوں سے عاجز ہیں۔ ر