ممبئی۔ مہارشٹرا چیف منسٹر یکناتھ شنڈے کی سکیورٹی میں اتوار کے روز جان سے ماردینے کی دھمکی پر مشتمل ایک پراسرار فون کال ملنے کے بعد اضافہ کردیاگیاہے۔
مذکورہ محکمہ داخلی امور کا قلمدان ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فنڈناویس کے پاس ہے جس نے نامعلوم فون کرنے والے اور فون کال دونوں کا پتہ لگانے کی کوششوں پر مشتمل ایک تحقیقات کا حکم دیاہے۔
ساتھ ہی ساتھ تھانے شہر میں ان کے خانگی گھر اور ملبار ہلز کے سرکاری مکان ’ورشا‘ پر شنڈے کی سکیورٹی میں اضافہ کردیاگیاہے۔
عہدیداروں کاکہناہے کہ ریاست کے خفیہ محکمہ (ایس ائی ٹی) شنڈے کو ملی جانکاری کے متعلق معلومات کی نگرانی کررہا ہے جنھیں زیڈ پلس سکیورٹی دی گئی ہے۔
اس سے قبل شنڈے جو باغی شیوسینا دھڑے کی قیادت کررہے ہیں نے جون میں مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت کو گرادیاتھا‘ انہیں سابق کی حکومت جب وہ ایک وزیر تھے غیرسماجی عناصر ماؤسٹوں سے اسی طرح کی دھمکیاں ملی تھیں۔
حالانکہ عہدیداروں نے اپنے ہونٹ سختی سے بند رکھیں ہیں‘ یہاں پر یہ قیاس لگایاجارہا ہے کہ یہ تازہ دھمکیاں پی ایف ائی پر مرکز کی جانب سے عائد امتناع سے جوڑا گایاہے۔
شنڈے فی الحال نوراتری تہواروں میں بہت سفر کررہے ہیں اور وہ وجئے دشمی پر باندرہ کرلا کامپلکس میں دسہرہ ریالی سے بھی خطاب کریں گے۔
بی جے پی قائدین جیسے پروین دیارکر اورمنسٹر سدھیر مونگان تیوار کو شبہ ہے کہ حالیہ دنوں میں چیف منسٹر کے سخت فیصلوں سے کچھ لوگوں کوناراضگی ہوسکتی ہے اور انہوں نے سیاسی یا بین الاقوامی موضوعات سمیت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔