ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی بوگی میں آتشزدگی

   

ناندیڑ: ناندیڑکے ریلوے اسٹیشن پر دیکھ بھال اور مرمت کے لیے رکی ایک ریل گاڑی کے ڈبے میں اچانک آگ لگ گئی۔آگ لگنے سے ریل کی بوگی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔خوش قسمتی سے یہ بوگی مسافر ٹرین کے ساتھ نہیں لگی تھی۔جس کے باعث ایک بڑا ناگہانی واقعہ ٹل گیا۔ ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر 3 اور 4 کے درمیان ایک ٹرین معمول کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے کھڑی تھی۔26 دسمبر صبح 9 بجے کے قریب ان میں سے ایک بوگی میں اچانک آگ لگ گئی۔آگ نے دھیرے دھیریشدت اختیار کی اور کچھ ہی دیر میں بوگی لفظی طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔تب تک ریلوے کے اعلیٰ افسران اور ملازمین آگ پر قابو پانے کے لیے پہنچ گئے۔آگ لگنے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور ریلوے حکام اس بارے میں بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔اس دوران ریلوے اسٹیشن پرموجود مسافروں میں کھلبلی مچ گئی تھی۔