حیدرآباد/5 فروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر اور بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے ناندیڑ کے مشہور گردوارہ میں خصوصی دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔ ناندیڑ میں بی آر ایس جلسہ میں شرکت کیلئے کے سی آر وزراء اور عوامی نمائندوں کے ساتھ پہنچے۔ انہوں نے ناندیڑ کے تاریخی گردوارہ کا دورہ کیا اور مذہبی شخصیتوں نے استقبال کیا۔ کے سی آر نے دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔ مذہبی شخصیتوں اور گردوارہ کے ذمہ داروں نے کے سی آر کو تہنیت پیش کی اور بی آر ایس کے حق میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ رکن کونسل کویتا اور بی آر ایس کے وزراء اور ایم پیز اس موقع پر موجود تھے۔ر