ناٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشقیں شروع

   

برلن : یورپ میں پیر سے ’’ایئر ڈیفنڈر 23‘‘ نامی مشقیں شروع ہوگئیں ہیں ۔ یہ مشقیں تقریباً دس دنوں تک جاری رہیں گی۔ برلن میں امریکی سفیر کے مطابق ان مشقوں کا مقصد روس سمیت دیگر ملکوں کو ایک پیغام دینا ہے۔جرمن اور امریکی حکام کے مطابق ناٹو اتحاد کی تاریخ میں یورپ کی سب سے بڑی فضائی مشقیں پیر 12 جون کو شروع کر دی گئی ہیں۔ جرمنی میں تعینات امریکی سفیر ایمی گٹ مین نے کہا کہ یہ مشق خالصتاً دفاعی نوعیت کی ہیں لیکن ان کا مقصد روس سمیت دیگر ممالک کو ایک پیغام دینا ہے۔ انہوں نے روسی صدرکا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ یہ بات میرے لیے باعث حیرت ہو گی کہ اگر پوٹن سمیت کوئی عالمی رہنما اس اتحاد کی روح، جس کا مطلب اس اتحاد کی طاقت ہے ، کی اس سرگرمی کا نوٹس نہ لے رہا ہو۔جرمن قیادت میں’’’ایئر ڈیفنڈر 23‘‘ نامی یہ مشقیں تقریباً 10 دنوں تک جاری رہیں گی اور ان میں پچیس ناٹو اور دیگرشراکت دار ممالک کے تقریباً 220 فوجی طیارے شامل ہوں گے۔جرمن فضائیہ یا لْفٹ وافے کے جنرل انگو گیرہاٹس کے مطابق ایک ساتھ یکجا ہونے سے، ہم اپنی قوت کو ضرب دیتے ہیں۔‘‘ اس مشق میں آپریشنل اور ٹیکنیکل سطح کی تربیت شامل ہے اور یہ بنیادی طور پر جرمنی، جمہوریہ چیک اور ایسٹونیا میں کی جارہی ہیں۔