نرکھوڑہ میں سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک

   

شمس آباد 4 اکٹوبر (سیاست نیوز) فیوچر سٹی کمشنریٹ کے شمس آباد (شاہ پور) پولیس اسٹیشن حدود میں واقع نرکھوڑہ میں کار کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ امیت کمار رام 34 سالہ پیشہ ڈرائیور ساکن نرکھوڑہ متوطن جھارکھنڈ ہفتہ کی رات نرکھوڑہ میں سڑک پر پیدل جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوکر موت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔(ش؍V)