نسیمہ تراب الحسن کی دو تصانیف کی رسم اجراء تقریب

   

حیدرآباد ۔ 27 اگست ( راست ) نسیمہ تراب الحسن ایک بہترینمضمون نگار ، انشاء پروزو خاکہ نگار ہیں ۔ انہوں نے کئی اہم شخصیات کے خاکے لکھے ہیں ۔ ان کے خاکے اور تمام کتابوں کو جن کی تعداد 12ہے اگر یکجا کر کے ایک کتاب لکھی جائے تو حیدرآباد کی بہترین تاریخ رقم ہوسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پدم شری جناب مجتبیٰ حسین شہنشاہ طنز و ظرافت نے نسیمہ تراب الحسن کی دو تصانیف ’’ میر عثمان علی خان آصف سابع ، یادوں کی رہگزر پر ‘‘ اور’’ رنگ برنگی یہ دنیا ‘‘ کی رسم رونمائی کے موقع پر 25 اگست کو اردو ہال حمایت نگر میں منعقد تقریب میں کیا ۔ جناب علامہ اعجاز فرخ نے ان تصانیف کی رسم اجراء انجام دیتے ہوئے کہا کہ آصفیہ دور کے تین باشاہ میر محبوب علی خان آصف ساوس ، میرعثمان علی خان آصف سابع اور سالار جنگ اول انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔