نظام الدین مرکز کے حوالے سے میڈیا ملک میں نفرت پھیلارہا ہے۔ ومن مشرام کا وائیرل ویڈیو

,

   

چین کے وہان سے کرونا وائرس کا بحران شروع ہوا۔ جہاں پر بڑ ی پیمانے پر سی او وی ائی ڈی 19نے تباہی مچائی۔ اس کے بعد اٹلی‘ اسپین اور امریکہ میں مذکورہ مہلک عالمی وباء نے اب بھی تباہی مچارہی ہے۔

مگر جب سے تبلیغی جماعت کے عالمی مرکز نظام الدین کے معاملے منظرعام پر آیا ہے تب سے ایسا لگ رہا ہے کہ کرونا وائرس مسلمان ہے۔ بالخصوص قومی الکٹرانک ذرائع ابلاغ ہندوستان میں کرونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کا ذمہ دار نظام الدین مرکز کو ٹہرانے میں کوئی تذبذب محسوس نہیں کررہا ہے۔

اسی پر بہوجن کرانتی مورچہ او ربامسیف کے صدر ومن مشرام نے کہاکہ نظام الدین مرکز کے حوالے سے میڈیا ملک میں نفرت پھیلانے کاکام کررہا ہے۔ جو لوگ اس بحران کے ذمہ دارہیں ان کے خلاف بہوجن کرانتی مورچہ سپریم کورٹ سے رجوع ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ مرکز کے خلاف دہلی حکومت کے خلاف ایف ائی آر کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع ہوں گے۔

ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video