نفتالی نے وزیراعظم اسرائیل کے عہدے کے لئے حلف اٹھایا

,

   

یروشلم۔بارہ سال تک مسلسل وزیراعظم رہنے والے بنجامن نتن یاہو کو اقتدار سے بیدخل کرنے کے بعدنفتالی بنیت نے اتوار کے روز اسرائیل کے نئے وزیراعظم کے طور پر حلف لیاہے۔

بنیت مذکورہ 49سالہ دائیں بازو یامن پارٹی کے لیڈر نے ان کی قیادت میں اتوار کے روزاسرائیل پارلیمنٹ کی جانب سے نئی حکومت کو ووٹ دئے جانے کے بعد حلف لیاہے۔

مذکورہ نئی حکومت میں 27وزرا ء ہیں جس میں سے نو عورتیں ہیں۔

یہ نئی حکومت ایک غیرمتوقع اتحاد برائے نظریات اختلا ف والی سیاسی پارٹیوں پر مشتمل ہے جس میں دائیں‘ بائیں لفٹ اور سنٹر کی پارٹیوں کے بشمول ایک عرب پارٹی بھی شامل ہے‘ جس کی ایوان میں 120ممبرس کے ساتھ بہت ہی تھوڑی اکثریت ہے۔

اس سے قبل بنیت نے اسرائیل کی پارلیمنٹ میں اپنی مسلسل تقریرکے دوران جس کو71سالہ نتن یاہو کے حامیوں روکنے کی کوشش کررہے تھے‘ انہوں نے اپنے نئی حکومت کے وزراء کو پیش کیا۔

مخالف قانون سازوں کی مخالفت کے پیش نظر بنیت نے کہاکہ ”مختلف نظریات کے حامل افراد کے ساتھ بیٹھنے پر انہیں فخر ہے“۔انہوں نے کہاکہ ”فیصلہ کن لمحے میں ہم نے ذمہ داری قبل کی ہے۔

مذکورہ حکومت کا متبادل مزید انتخابات اور مزیدنفرت ہے‘جو ملک کو توڑ دے دیتا ہے“۔

انہوں نے زوردیاکہ”ملک کے مختلف شعبوں کے ذمہ داران لیڈران پر اس دیوانگی کو روکنے کی ذمہ داری ہے“۔