حیدرآباد۔/22جنوری،( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی آر ایس کو نلگنڈہ میں 28 جنوری کو رعیتو مہا دھرنا کی اجازت دے دی ہے۔ کسانوں کے مسائل پر بی آر ایس نے نلگنڈہ کے کلاک ٹاور سنٹر پر 28 جنوری کو مہا دھرنا کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے دھرنے کی انعقاد کی اجازت نہیں دی گئی جس پر بی آر ایس قائدین ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے۔ ہائی کورٹ نے 28 جنوری کو صبح 11 تا دوپہر 2 بجے تک مہا دھرنا کی اجازت دی ہے۔بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ اور دیگر قائدین دھرنے میں حصہ لیں گے۔1