نوپور شرما کی گرفتاری کی مانگ پر مشتمل درخواست پرفوری سنوائی سے سپریم کورٹ کا انکار

,

   

نئی دہلی۔ ایک ٹیلی ویثرن مباحثہ کے دوران شان رسالتؐ میں گستاخانہ کلمات کی ادائیگی پر سابق بی جے پی ترجمان نوپور شرما کی گرفتاری کی مانگ پر مشتمل درخواستوں کی فوری سنوائی سے سپریم کورٹ نے انکار کیاہے۔ جسٹس اندرا بنرجی اور جے کے مہیشواری پر مشتمل ایک تعطیلی بنچ کے روبرو فوری سنوائی کی درخواست کا ذکر کیاگیاتھا۔

وکیل نے بنچ کے روبرو استدلال کیاکہ پولیس میں ان کی شکایت کے بعد بھی اب تک شرما کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔بنچ نے وکیل سے کہاکہ ”تعطیلی بنچ کے سامنے اس کا ذکر کیوں؟راجسٹرار کے سامنے کا ذکر کریں۔

مختصر گذارشات سننے کے بعد عدالت نے معاملے کو فور ی طور پر درج کرنے سے انکار کردیااور وکیل سے کہاکہ وہ معاملے کی فہرست کے لئے راجسٹرار کے سامنے اس کا ذکر کریں۔

یکم جولائی کے روز جسٹس سوریا کانت اورجے پی پردی والاد پر مشتمل ایک بنچ نے شرما کے متنازعہ بیان پر سخت الفاظوں میں تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

عدالت عظمیٰ نے کہاکہ ان کی ڈھیلی زبان نے ملک کوآگ میں جھونک دیاہے اور ان کی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ”ایک تکبر اور ہٹ دھرمی“ والی ہیں۔ سینئر وکیل منیندر سنگھ جو شرما کی نمائندگی کررہے تھے نے تمام ایف ائی آر وں کو دہلی منتقل کرنے کی مانگ کی تھی۔

تاہم بنچ نے شرما کو ایک مذہب کے خلاف غیر ذمہ دارانہ تبصرے کرنے پر سرزنش کی تھی