نوین کمار جندال کا بیان

   

نئی دہلی : دہلی میں بی جے پی کے سوشل میڈیا انچارج نوین کمار جندال کو ان کے گستاخانہ تبصروں پر پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے برخاست کردیا گیا ہے۔ پارٹی سے نکالنے کے بعد نوین کمار جندال نے کہا کہ ان کے تبصروں کا مقصد کسی بھی طبقہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ یکم ؍ جون کو پیغمبراسلام ؐ سے متعلق ان کے ٹوئیٹ پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔