نکیتا‘ شانتانو نے ’ٹول کٹ‘ تیار کیا‘ دیشا نے ٹیلی گرام کے ذریعہ یہ گریٹا کو روانہ کیا۔ دہلی پولیس

,

   

نئی دہلی۔مذکورہ دہلی پولیس نے پیر کے روز الزام لگایاہے کہ موسمی جہدکار دیشا روی کے ساتھ دیگر دومشتبہ نکیتا جاکوب او رشانتانو نے یہ کسانوں کے احتجاج کے متعلق”ٹول کٹ“ دستاویزات تیارکئے ہیں اور اس کو سوشیل میڈیاپر شیئر بھی کیاہے۔

پولیس کا دعوی ہے کہ بنگلور سے ہفتہ کے روز جس دیشا کو گرفتار کیاگیاتھااس نے ”ٹول کیٹ“ موسی جہدکار گریٹا تھونبرگ کو ٹیلی گرام ایپ کے ذریعہ روانہ کیاتھا۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے جوائنٹ کمشنر آف پولیس (سائبر) پریم ناتھ نے دعوی کیاکہ یہ دیشا نے ایک واٹس ایپ گروپ کو ختم کردیاجو اس نے ”ٹول کٹ“ کو پھیلانے کی غرض سے تشکیل دیاتھا۔

سوشیل میڈیاپر ”ٹول کٹ“مبینہ پر شیئر کرنے کے لئے مذکورہ دہلی پولیس نے اس سے قبل کہا کہ غیرضمانتی وارنٹس جاکوب اور شانتانو کے خلاف جاری کئے گئے ہیں۔

ناتھ نے دعوی کیا کہ نکیتا اور شانتانونے ’موافق خالستانی‘پی جے ایف گروپ کی جانب سے منظم کردہ زوم میٹنگ میں شرکت کی تھی اور مزیدکہاکہ جاکوب بھی ”ٹول کٹ“ دستاویزات ایڈیٹرس میں سے ایک ہیں۔انہوں نے کہاکہ ”دیشا‘ شانتانو او رنکیتا نے ترتیب دی گئی ٹول کٹ کو ترتیب دیاتھا۔

دیشا نے مذکورہ ٹول کٹ گریٹا کو رٹیلی گرام ایپ کے ذریعہ روانہ کیا۔دیشا نے ایک واٹس ایپ گروپ ٹول کٹ کو پھیلنے کے مقصد سے تیار کیاتھا اسکو مٹادیاتھا‘ یہ کام دیشا کی گرفتاری کے پیش نظر کیاگیاتھا“۔

دہلی کی ایک عدالت نے اتوار کے روز کے روز دیشا روی کو پانچ دنوں تک کے لئے پولیس تحویل میں دیدیا ہے۔گریٹا نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں مذکورہ ”ٹول کٹ“ شیئر کی۔

اس دستاویز میں مختلف ضروری اقدامات‘ جس میں ایک ٹوئٹر اکاونٹ کی تشکیل بھی شامل ہے او ر جہا ں کہیں بھی کسانوں کے احتجاج کی حمایت حاصل کرنے کی ضرورت ہے وہاں کے ہندوستانی سفارت خانوں کے باہر احتجاج کی حکمت عملی بھی اس ٹول کٹ کا حصہ ہے۔

کچھ ناقدین نے اس’ٹول کٹ‘ کو ہندوستان میں احتجاجی مظاہروں کو ہوا دینے کی ایک سازش قراردیاہے