نیوز ی لینڈ مساجد میں فائیرنگ انجام دینے والے نے حملہ سے قبل ہندوستان کا دورہ کیاتھا۔ رپورٹ

,

   

ملبورن۔برنٹن ٹرینڈ مذکورہ آسڑیلیائی حملہ آور جس نے کرائس چرچ کی دومساجد میں نمازادا کرنے والے مسلمانوں پر اندھا دھند فائرینگ کرتے ہوئے 51مسلمانوں کو جاں بحق کردیاتھا‘ سال 2019 نیوز ی لینڈ کے اندر حملہ کرتے ہوئے ملک کا اندوہناک دہشت گردانہ واقعہ انجام دینے سے قبل بڑے پیمانے پر دنیا بھر کا سفر کیا‘ تین ماہ کے قریب کا وقت ہندوستان میں بھی گذرا تھا۔منگل کے روز جاری کردہ شوٹنگ کی تفصیلات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔

دنیا کے سب سے پرامن ملک میں شما ر کئے جانے والے نیوز ی لینڈ کو ہلاکر رکھ دینے والے پچھلے سال مارچ15کو پیش ائے دہشت گردانہ حملہ میں ہلاک ہونے والوں میں پانچ ہندوستانی بھی شامل تھے اور درجنوں لوگ بری طرح زخمی بھی ہوئے تھے۔

رائیل کمیشن آف انکوائری کی 792صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اسکول چھوڑنے کے بعد مذکورہ حملہ آوار 2012تک ایک مقامی جم میں پرسنل ٹرینر کے طور پر کام کرتا رہا ہے‘ جہاں پر وہ زخمی ہوگیاتھا۔

اس میں کہاگیاہے کہ ”اس نے کبھی بھی اس کے بعداجرت پر کام نہیں کیا۔

اس کے بجائے وہ اپنا گذارا والد سے ملنے والی پیسوں اور والدکی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری سے ہونے والی آمدنی سے کرتا تھا‘ وہ اکیلا بڑے پیمانے پر سفر بھی کیاکرتاتھا۔

پہلے اس نے 2013نیوز ی لینڈاور آسڑیلیادریافت کیااور پھر 2014اور2017کے درمیان میں وہ متواتر دنیا بھر میں گھومتا رہا“۔

کے سفر کے گروپ کے بموجب نارتھ کوریا کو چھور کر15اپریل2014اور 17اگست 2017کے درمیان پر اس نے بڑے پیمانے پر سفر کیاہے اور وہ ہمیشہ تنہا رہتا تھا۔

اٹھارہ ماہ کی طویل جدوجہد کے بعد تیار رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ”سب سے زیادہ اس فرد نے کسی ملک میں قیام کیاہے تو وہ ہندوستان ہے جہاں پر وہ 21نومبر2015اور18فبروری 2016تک توقف کیاہوا تھا۔

ایک ماہ یا اس سے زیادہ وہ کسی ملک میں رہا ہے تو چین‘ جاپان‘ روس‘ ساوتھ کوریاکے علاوہ دیگر ممالک شامل ہیں“۔اس انکوائری رپورٹ میں یہ انکشاف نہیں کیاگیاہے کہ مذکورہ دہشت گرد ہندوستان میں تین ماہ کے توقف کے دوران کیاکرتا رہا ہے۔

تاہم مذکورہ نیوزلینڈ ہیرالڈ نے خبر دی کہ بیرونی ممالک اس کی شدت پسند گروپوں سے ملاقات کسی اہم ٹارگٹ کی جانچ یا پھر کوئی تربیت حاصل کرنے کے رپورٹ میں شواہد نہیں دئے گئے ہیں۔

مذکورہ وزیراعظم نیو زی لینڈنے ساوتھ ائس لینڈ شہر کی دو مساجد پر حملے کے بعد نیم اٹومیٹک ہتھیاروں کے فروخت پر امتناع عائد کردیا اور ان لائن شدت پسندی کے خلاف عالمی تحریک کی شروعات کی تھی